ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / قیصر محتشم بھٹکل بلدیہ اسٹانڈنگ کمیٹی کے چیرمن منتخب

قیصر محتشم بھٹکل بلدیہ اسٹانڈنگ کمیٹی کے چیرمن منتخب

Fri, 15 Jul 2016 20:17:48    S.O. News Service

بھٹکل:16/ جولائی(ایس او نیوز)بھٹکل جامع اسٹریٹ، خلیفہ اسٹریٹ ، قاضیا اسٹریٹ اور مشما اسٹریٹ(وارڈ نمبر 16)کے بلدیہ ممبر قیصر محتشم بھٹکل بلدیہ اسٹانڈنگ کمیٹی کے چیرمن منتخب ہوئیے ہیں۔  میونسپالٹی ہال میں جمعہ کو منعقدہ پروگرام میں انہیں اس عہدہ کے لئے منتخب کیا گیا۔ اسٹانڈنگ کمیٹی کل 11ممبران پر مشتمل ہوتی ہے۔ متعلقہ پروگرام میں بلدیہ کے نائب صدر ڈاکٹر ایس ایم سید سلیم ، سابق اسٹانڈنگ کمیٹی چیرمن محمد صادق مٹا ، عبدالرووف نائطے ، ادئیے پائی ، چیف آفیسر جی رمیش وغیرہ موجود تھے۔ قیصر محتشم کے چیرمین منتخب ہونے پر تمام کونسلروں سمیت مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل نے مبارکبادی پیش کی ہے۔

اسٹائنڈنگ کمیٹی کے چیرمین منتخب ہونے پر اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے قیصر محتشم نے بتایا کہ غوثیہ محلہ میں پمپمنگ اسٹیشن سے ہورہی عوامی مشکلات کو دورکرنا ان کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گرچہ وہ متعلقہ وارڈ کے کونسلرنہیں ہیں، مگران کا مکان غوثیہ اسٹریٹ کے قریب ہی ہے جس کی بنا پرغوثیہ اسٹریٹ کے عوام کے مسائل سے بخوبی واقف ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ  متعلقہ علاقہ کے عوام کو شکایت ہے کہ اُن کے مسائل کی طرف کوئی توجہ نہیں دے رہا ہے۔ قیصر محتشم نے بتایا کہ غوثیہ اسٹریٹ چونکہ ان کے وارڈ کے پڑوس میں واقع ہے لہٰذا وہ اس سمت خصوصی توجہ دیں گے۔ انہوں نے عوام الناس سے تعائون کی درخواست کرتے ہوئے دُعا کی بھی درخواست کی۔


Share: